ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل منی ودھان سودھا میں 'کھڑکی' سے انجام پارہی ہیں سرکاری خدمات 

بھٹکل منی ودھان سودھا میں 'کھڑکی' سے انجام پارہی ہیں سرکاری خدمات 

Sat, 04 Sep 2021 23:43:23    S.O. News Service

بھٹکل،5 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) کروڑوں روپے کے اخراجات سے تعمیر کردہ منی ودھان سودھا کی خوب صورت اور جدید سہولتوں سے آراستہ عمارت میں عوام کے لئے ریوینیو ڈپارٹمنٹ سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے کا ذریعہ محض ایک 'کھڑکی' تک محدود کردیا گیا ہے جس پر عوام سخت بیزاری اور بے اطمینانی  کا اظہار کررہے ہیں ۔
    
حالانکہ اس عمارت کا افتتاح  کئی مہینوں پہلے ہوا ہے لیکن گراونڈ فلور پر فوڈ ڈپارٹمنٹ، نیمّدی کیندرا، پہانی اور ٹپال کی تمام ضروریات اور سہولتوں کے لئے عوام عمارت سے باہر ایک کھڑکی کے پاس جمع ہونے پر مجبور ہیں کیونکہ جہاں یہ محکمہ جات ہیں اس کمرے کا دروازہ  عوام کے لئے کردیا گیا ہے ۔ مشکل ہے کہ 'کھڑکی' کے ذریعے خدمات فراہم کرنے کے مقام پر عوام کے ٹھہرنے کے لئے بھی مناسب انتظام نہیں ہے۔ کھڑکی چونکہ اونچی ہے اور عوامی دسترس سے باہر ہے اس لئے وہاں پر دو چار پتھر رکھ دئے گئے تاکہ اس پر کھڑے ہوکر لوگ اندر جھانکتے ہوئے وہاں موجود افسر یا کلرک سے اپنا کام کرواسکیں ۔
    
عوام کی اس شکایت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحصیلدار روی چندرا نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی عام لوگوں کے لئے کھڑکی کے ذریعہ ہی خدمات فراہم کی جاتی تھیں ۔ کمرے کے اندر دلالوں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے لئے اپنا کام کروانا مشکل ہورہا تھا ۔ اس تعلق سے شکایات ملنے کے بعد سب کے لئے  قطار میں ہی کھڑے رہ کر کام کروانے کے مقصد سے  کھڑکی  کا راستہ اپنایا گیا ہے ۔ وہاں پر کھڑے رہنے کے لئے جلد ہی ایک چبوترا بنایا جائے گا ۔
 


Share: